مسلم لیگ ن کا تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا مطالبہ

مسلم لیگ ن کا تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا مطالبہ

لاہور:  پاکستان مسلم لیگ ن  نے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا۔

لاہور میں مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے طلال چوہدری کے ہمراہ  مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ملک میں انتشار پھیلانے کے لیےخیبرپختونخوا حکومت کے وسائل استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ شخص کب تک ملک کو نقصان پہنچاتا رہے گا۔ آئی ایم ایف آج پاکستان کے بارے میں فیصلہ کرنے والا ہے لیکن یہ شخص آئینی اداروں کو دھمکیاں دے رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عوام ملک میں استحکام کے لیے حکومت کا ساتھ دیں۔

مصنف کے بارے میں