Get Alerts

پاکستان اور چین کے مابین 15 تاریخی معاہدوں پر دستخط، زراعت، میڈیا اور موسمیاتی تبدیلی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کا نیا دور شروع

بیجنگ :پاکستان اور چین نے باہمی اقتصادی اور تزویراتی تعلقات کو نئی بلندیوں پر پہنچاتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون کی 15 اہم دستاویزات اور مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کر دیے ہیں۔ بیجنگ میں منعقدہ دستخطوں کی اس پروقار تقریب میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور چین کے وزیراعظم لی کیانگ نے خصوصی طور پر شرکت کی اور معاہدوں کی توثیق کی۔

معاہدوں کی تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے مابین معاشی روابط بڑھانے کے لیے اقتصادی ترقیاتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جبکہ ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے سنگین چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لیے بھی ایک اہم معاہدے کو حتمی شکل دی گئی۔ لائیو سٹاک اور زراعت کے شعبے میں بڑی پیش رفت کرتے ہوئے چین کی جانب سے پاکستان کو ویٹرنری ویکسین عطیہ کرنے کی دستاویز پر دستخط ہوئے، جبکہ پاکستانی خشک میوہ جات اور مکئی کی چین برآمد کے لیے معائنہ، قرنطینہ (Quarantine) اور نباتاتی صحت کے سخت تقاضوں سے متعلق پروٹوکولز پر باقاعدہ اتفاق کیا گیا۔
میڈیا اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "شینہوا" اور "پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن" کے مابین شراکت داری کا معاہدہ ہوا، جبکہ سائنس و ٹیکنالوجی میں عوامی تبادلوں اور مطابقتی جانچ  میں تعاون کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔ پاکستان کی جانب سے ان مقتدر دستاویزات پر وفاقی وزراء احسن اقبال، رانا تنویر حسین، عطا اللہ تارڑ اور وفد کے دیگر ارکان نے دستخط کیے۔

ٹیگز: