پر تکلف عشائیہ, صدرمملکت نےدہشت گردی کیخلاف آرمی چیف کے کردار کو سراہا

پر تکلف عشائیہ, صدرمملکت نےدہشت گردی کیخلاف آرمی چیف کے کردار کو سراہا

اسلام آباد: آرمی چیف نے صدرمملکت سے الوداعی ملاقات کر لی،ایوان صدر میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا،صدرمملکت ممنون حسین کہتے ہیں کہ جنرل راحیل شریف لوگوں کیلئے مثال بنیں گے،نیشنل ایکشن پلان میں جنرل راحیل شریف کا کردار اہم ترین رہا،آرمی چیف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کراچی آپریشن جاری رہے گا۔

صدرمملکت نے نیشنل ایکشن پلان میں آرمی چیف کی حکمت عملی اور بدامنی ختم کرنے کی کوششوں کو سراہا،مدت ملازمت کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکبادبھی دی۔
تقریب سے خطاب میں صدر مملکت ممنون حسین بولےکہ جنرل راحیل شریف کا آپریشن ضرب عضب میں اہم ترین کردار رہا،آرمی چیف نے یقین دلایا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی مکمل بحالی تک آپریشن جاری رہے گا۔خطاب کےا ختتام پر صدرمملکت اور آرمی چیف نے مصافحہ کیا۔

عشائیہ میں ایئرچیف مارشل سہیل امان اور نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ بھی شریک ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ ،ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر ،کور کمانڈرز اور اعلیٰ فوجی افسران بھی تقریب کا حصہ بنے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ ان کے علاوہ وفاقی وزرا اسحاق ڈار، عبدالقادر بلوچ اور رانا تنویر بھی موجود تھے۔

مصنف کے بارے میں