Get Alerts

بین ہین کے فن پاروں نے اپنے فن سے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا

بین ہین کے فن پاروں نے اپنے فن سے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا

بیلجیم کے آرٹسٹ بین ہین کا پینٹگز بنانے میں کوئی ثانی نہیں ، یہ فنکار رنگوں کا ایسا جادو بکھیرتا ہے کہ دیکھنے والے اصل اور نقل کی پہچان نہ کر پائیں ۔

بیلجیم: بیلجیم کے آرٹسٹ بین ہین کا پینٹگز بنانے میں کوئی ثانی نہیں ، یہ فنکار رنگوں کا ایسا جادو بکھیرتا ہے کہ دیکھنے والے اصل اور نقل کی پہچان نہ کر پائیں ۔

بیلجیم کے 33 سالہ بین ہین کے ہاتھوں میں جادو ہے ۔ بین جیتے جاگتے انسانوں کو خوبصورت پینٹنگز میں بدل دیتا ہے ، یہ فنکار جب کینوس اور انسانوں پر رنگ بکھیرتا ہے تو ایسے شاندار فن پارے تخلیق پاتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں ۔ 

بین ہین انسانی جسم کو اپنی پینٹنگز کا ہی حصہ بنا دیتا ہے ۔ ایک پل کے لیے تو یقین کرنا مشکل ہوجائے کہ انسان ہیں یا چلتے پھرتے مجسمے ۔ بین کو ایک امیج تیار کرنے میں پانچ گھنٹے لگتے ہیں ۔ 

یہ حیرت انگیز فنکار انقرہ ، ماسکو اور برسلز میں اپنی مہارت دکھا چکا ہے ۔