معروف اداکار اسماعیل تارا 73 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ، نماز جنازہ جمعہ کے بعد ادا کی جائے گی 

معروف اداکار اسماعیل تارا 73 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ، نماز جنازہ جمعہ کے بعد ادا کی جائے گی 
سورس: File

کراچی : ٹی وی، اسٹیج اور فلم کے معروف مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

اسماعیل تارا کے بیٹے نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسماعیل تارا بہادر آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ اسماعیل تارا گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ اسماعیل تارا نے پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور مزاحیہ پروگرام ففٹی ففٹی سے شہرت حاصل کی۔ 

انہوں نے سٹیج ڈراموں، فلموں اور ٹی ڈراموں میں فن اداکاری کے ایسے جوہر دکھائے۔ اسماعیل تارا کو شاندار پرفارمنس پر نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ماجد جہانگیر کے ساتھ ان کی جوڑی ناظرین کی پسندیدہ تھی۔‘اسماعیل تارا نے سوگواران میں ایک بیوہ، چار بیٹے اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق، مرحوم کے گردے فیل ہوگئے تھے۔ وہ تین روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہیں جمعرات کی صبح کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ 

انہوں نے 14؍ پاکستانی فلموں میں کام کیا جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انہیں نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ ان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ شہید ملت روڈ سے متصل پہاڑی والی مسجد میں ادا کی جائے گی۔

مقبول ترین فلم ڈونکی راجا میں پہلوان چاچا کی آواز اسماعیل تارا کی تھی۔ اسماعیل تارا کے بیٹے شیراز تارا کا کہنا ہے کہ ان کے والد ان کے دوست تھے اور سبھی گھر والوں کے ساتھ ان کا رشتہ ایک دوست جیسا تھا۔

اسماعیل تارا کی عمر73سال تھی ۔ وہ16 نومبر1949کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز تھیڑ اور اسٹیج سر گرمیوں سے کیاتھا ۔ تاہم انہیں غیر معمولی شہرت اور پسند یدگی پی ٹی وی کے مزاحیہ سلسلہ ففٹی ففٹی سے حاصل ہوئی تھی ۔ 

انہوں نے فلم ہاتھی میرے ساتھی، آخری مجرا، منڈا بگڑا جائے اور چیف صاحب سمیت دیگر فلمیں ہیں۔ اسماعیل تارا کو مختلف فلموں میں پرفارمنس پر نگار ایوارڈ بھی دیے گئے ۔ان کا آخری ٹیلی وژن سلسہ وہ پاگل تھی ہے۔

مصنف کے بارے میں