پیرس ہلٹن کے ہاں بچی کی پیدائش ، نام لندن رکھ دیا

پیرس ہلٹن کے ہاں بچی کی پیدائش ، نام لندن رکھ دیا

لندن : پیرس ہلٹن کے ہاں بچی کی پیدائش نام لندن رکھ دیا۔ ریئلیٹی ٹی وی سٹار پیرس ہلٹن کے ہاں سروگیسی  کے ذریعے بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔ پیرس  ہلٹن کا پہلے ایک بیٹا ہے۔ تاہم اب سروگیسی سے بیٹی ہوئی ہے، اس کا نام انہوں نے لندن رکھا ہے۔ اس بارے میں انہوں نے سوشل میڈیا کےذ ریعے بتایا ہے۔انہوں نے انسٹا گرام پر چھوٹی بچی کے کپڑوں تصویر اپ لوڈ کی اس پر لندن لکھا ہوا تھا۔ا نہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے پرستاروں پر یہ بھی واضح کردیا کہ  میری شہزادی آ گئی ہے۔

https://www.instagram.com/p/C0BFLysukuk/

پیرس ہلٹن نے سوشل میڈیا پر اپنےبیٹے کی تصویر بھی اپ لوڈ کی تھی۔ اس کا نام فینکس  ہے۔ تاہم اب انہوں نے بیٹی کا نام لندن رکھا ہے۔ انہوں نے ا س بارے میں ماضی میں  ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کہاتھاکہ میری خواہش ہے کہ اگر میری کوئی بیٹی ہو تو میں اس کا نام لندن رکھوں گی کیونکہ مجھے لندن بہت اچھا لگتا ہے،مجھے جو شہر اچھا لگتے تھے میں نے اپنے بچوں کے نام اس پر رکھ لیے۔ 

مصنف کے بارے میں