Get Alerts

جی میل کا نیا فیچر: نیوز لیٹرز سے نجات پانے کا آسان طریقہ

جی میل کا نیا فیچر: نیوز لیٹرز سے نجات پانے کا آسان طریقہ

کیلیفورنیا : اگر آپ جی میل استعمال کرتے ہیں، تو آپ نے شاید ایک مسئلہ ضرور محسوس کیا ہو گا—نیوز لیٹرز کی بھرمار۔ مختلف ویب سائٹس پر وزٹ کرتے ہوئے اکثر ہم اپنا ای میل اندراج کر دیتے ہیں، جس کے بعد مسلسل ان سائٹس کی ای میلز موصول ہوتی رہتی ہیں۔

خوشی کی بات یہ ہے کہ جی میل میں ایک ایسا فیچر موجود ہے جو آپ کو ان غیر ضروری ای میلز سے نجات دلانے میں مدد دیتا ہے۔ یہ فیچر کچھ عرصے سے جی میل صارفین کے لیے دستیاب ہے، مگر بیشتر افراد کو اس کا علم نہیں یا وہ اس پر توجہ نہیں دیتے۔

اس فیچر کا نام "منیج سبسکرپشن" ہے، اور اس کے ذریعے آپ اپنے ای میل سبسکرپشنز کو ایک جگہ پر دیکھ سکتے ہیں اور انہیں بآسانی منسوخ کر سکتے ہیں۔ پہلے یہ عمل ایک ایک کرکے نیوز لیٹرز کو ان سبسکرائب کرنے کا ہوتا تھا، لیکن اب یہ بہت آسان ہوگیا ہے۔

فیچر کو کیسے استعمال کریں؟

موبائل پر جی میل ایپ کو کھولیں۔
بائیں طرف مینیو بار پر کلک کریں اور نیچے "منیج سبسکرپشنز" کے آپشن پر کلک کریں۔
ویب براؤزر پر  جی میل ویب سائٹ پر جائیں۔
بائیں طرف "مور" آپشن پر کلک کریں، پھر "منیج سبسکرپشنز" میں جائیں۔
یہ فیچر ابھی ویب براؤزر پر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے، جبکہ موبائل ایپ میں یہ فیچر کچھ مخصوص ممالک تک محدود ہے۔

منیج سبسکرپشنز سیکشن میں آپ کو ان تمام نیوز لیٹرز کی فہرست دکھائی دے گی جنہیں آپ نے سبسکرائب کیا ہے۔ ہر سبسکرائبر کے نام پر کلک کر کے آپ ان کی تمام ای میلز دیکھ سکتے ہیں، اور ہر سبسکرائبر کے نام کے ساتھ "ان سبسکرائب" کا آپشن بھی ہوگا۔

جب آپ "ان سبسکرائب" پر کلک کریں گے، تو جی میل آپ سے تصدیق کرے گا کہ کیا آپ اس سینڈر کی ای میلز کو روکنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد جی میل سینڈر کو ایک ای میل بھیج کر آپ کی درخواست کے بارے میں آگاہ کرے گا، اور اس سینڈر کی ای میلز آپ کے اسپام فولڈر میں منتقل ہو جائیں گی۔

ٹیگز: