Get Alerts

پاکستان کے ٹینس ہیرو اعصام الحق نے بین الاقوامی کیرئیر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے ٹینس ہیرو اعصام الحق نے بین الاقوامی کیرئیر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: پاکستان کے معروف ٹینس اسٹار اعصام الحق نے اپنے بین الاقوامی پروفیشنل کیرئیر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

اعصام الحق نے یہ اعلان پاکستان ٹینس فیڈریشن کے کمپلیکس میں ملک کے پہلے اے ٹی پی چیلنجر ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں کیا۔ اپنے الوداعی خطاب میں انہوں نے ابتدائی کیرئیر کے چیلنجز یاد کیے اور والدین اور فیملی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہر لمحے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

اعصام نے اپنے کوچز، مینٹورز، ساتھی کھلاڑیوں اور قومی اسپورٹس میڈیا کو بھی ان کی مدد اور حمایت پر خراج تحسین پیش کیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں جاری اے ٹی پی چیلنجر ٹورنامنٹ اعصام الحق کے کیرئیر کا آخری پروفیشنل مقابلہ ثابت ہوگا، جس کے ساتھ وہ بین الاقوامی ٹینس کی دنیا سے الوداع کہہ رہے ہیں۔

ٹیگز: