وزیر اعلیٰ کے پی کے عائشہ گلالئی کے منشیات کے الزامات کی تحقیقات کرائیں : رانا ثناء اللہ

وزیر اعلیٰ کے پی کے عائشہ گلالئی کے منشیات کے الزامات کی تحقیقات کرائیں : رانا ثناء اللہ


لاہور:وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی عمران خان کیلئے فرعون کیخلاف موسیٰ ثابت ہوئی ہیں ، منشیات سے متعلق الزامات کی ہم بھی اپنی سطح پر انکوائری کریں گے ،وزیراعلی کے پی کے عائشہ گلالئی کے منشیات سمگلنگ الزامات کی تحقیقات کرائیں۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ بنی گالہ میں منشیات کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے،عائشہ گلالئی کے الزامات حقیقت لگتے ہیں اور ان کی تحقیقات کیلئے کمیشن بننا چاہئے،صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ منشیات سے متعلق الزامات کی ہم بھی اپنی سطح پر انکوائری کریں گے ،وزیراعلی کے پی کے عائشہ گلالئی کے منشیات سمگلنگ الزامات کی تحقیقات کرائیں۔


رانا ثنا اللہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے،اس کیخلاف بیان دینا اداروں میں تصادم کے مترادف ہے ، کیا عمران کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین کی خلاف ورزی قرار دینا اداروں سے تصادم نہیں،انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کیخلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے ،ایسے ظلم کیخلاف آواز اٹھانے پرنوازشریف کوموردالزام ٹھہرایاجاتا ہے،صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ غلط بات ہے کہ پاکستانی مرد بیوفا ہے۔