فیصل آباد ، وین ٹرین کی زد میں آنے سے ڈرائیور ہلاک

فیصل آباد ، وین ٹرین کی زد میں آنے سے ڈرائیور ہلاک
کیپشن: حادثہ وین کے ڈرائیور کی لا پرواہی سے بغیر پھاٹک ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے پیش آیا، ریسکیو حکام ۔۔۔۔۔فائل فوٹو

فیصل آباد: فیصل آباد میں کھلے پھاٹک پر وین ٹرین کی زد میں آ گئی۔ حادثے میں وین ڈرائیور ہلاک ہو گیا جبکہ وین مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔ریسکیو کے مطابق چک جھمرہ کے علاقے کچا پھاٹک پر ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے ایک وین لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس کے سامنے آ گئی اور تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ کر مکمل تباہ ہو گئی۔

حادثے کے نتیجے میں وین کے ڈرائیور چک نمبر 110 کا رہائشی اظہر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو کے مطابق حادثہ وین کے ڈرائیور کی لا پرواہی سے بغیر پھاٹک ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے پیش آیا۔ حادثے کے بعد ٹرین کچھ دیر رکنے کے بعد دوبارہ روانہ ہو گئی۔