روپے کے مقابلے میں ڈالر 174 روپے 43 پیسے ہو گیا

روپے کے مقابلے میں ڈالر 174 روپے 43 پیسے ہو گیا
کیپشن: روپے کے مقابلے میں ڈالر 174 روپے 43 پیسے ہو گیا
سورس: فائل فوٹو

کراچی: ملک بھر میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد مندی کی واپسی ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 43 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 174 روپے سے بڑھ کر 174 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے۔

e68d41b1aacc21e86a8aa7c77a790105

یاد رہے کہ دو روز قبل عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ روپے کی قدر میں مزید کمی لائی جائے۔

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 149.15 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 45429.21 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 4 کروڑ 88 لاکھ 64 ہزار 686 شیئرز کا لین دین ہوا، مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو 40 ارب روپے کے قریب نقصان برداشت کرنا پڑا۔