پاکستان کینیڈا کے ساتھ پائیدار تعلقات چاہتا ہے : آرمی چیف 

پاکستان کینیڈا کے ساتھ پائیدار تعلقات چاہتا ہے : آرمی چیف 
سورس: PHOTO: Twitter

راولپنڈی : آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ سے کینیڈین ہائی کمشنر  نے ملاقات  کی ۔ دوطرفہ تعلقات اور افغان صورتحال پر بات  چیت کی ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے جی ایچ کیو راولپنڈی  کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے  ملاقات کی  جس میں  باہمی دلچسپی ککے دوطرفہ امور ،مجموعی علاقائی صورتحال، افغانستان میں امن اور استحکام پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان، کینیڈا کے ساتھ دوطرفہ روابط کی روایت برقرار رکھنے کا خواہشمند ہے۔ پاکستان، کینیڈا  سے طویل مدت، کثیر الجہتی پائیدار تعلقات چاہتا ہے۔ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی ہم آہنگی اور افغان عوام کی معاشی ترقی کیلئے جامع کوششوں کی ضرورت ہے ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق کینیڈین ہائی کمشنر نے افغان صورتحال اور انخلاء کے عمل  میں پاکستان کے کردار کو سراہا ۔معزز مہمان نے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لئے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔