ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان آج اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان آج اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا 
سورس: فائل فوٹو

شارجہ : متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ جبکہ ویسٹ انڈیز کا مقابلہ جنوبی افریقا سے ہوگا۔ 

نیو نیوز کے مطابق پہلا میچ دبئی میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے درمیان ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق 3 بجے سہ پہر شروع ہوگا جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شارجہ میں ہونے والے میچ کا آغاز رات 7 بجے ہوگا۔

انڈیا کو شکست دینے کے بعد پاکستانی ٹیم کے حوصلے یقینی طور پر بلند ہوں گے اور ان کی خواہش ہوگی کہ وہ اپنی فتوحات کا سلسلہ اس میں میں بھی جاری رکھیں لیکن کین ولیمسن کی قیادت میں کیویز انتہائی سخت حریف ثابت ہو سکتے ہیں۔

جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کا میچ دونوں ٹیموں کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ دونوں اپنے پہلے میچ بالترتیب آسٹریلیا اور انگلینڈ سے ہار چکی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے لیے ایک اضافی مشکل ان کے خراب نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے ہے جو منفی 3.97 ہے۔