انسانوں کو نہلا نے والی مشین تیار

انسانوں کو نہلا نے والی مشین تیار

جاپان: کچن اور  باتھ روم  میں استعمال ہونے والے آلات اور مشین بنانے  والی کمپنی نےانسانوں کو نہلا کر صاف ستھرا کرنے والی مشین تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق جاپان کی کمپنی نے انسانوں کو نہلانے والی مشین تیار کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ہیومن واشنگ مشین تیار کرنے کا منصوبہ نیا نہیں  اس سے پہلے  1970 میں ہونے والی اوساکا ایکسپو میں جاپان کی ہی ایک سانیو نامی  کمپنی نے الٹراسونک باتھ کے نام سے ایک ہیومن واشنگ مشین تیار کرنے کا تصور پیش کیا تھا۔

   رپورٹس کے مطابق  یہ مشین 15 منٹ کے مختصر وقت میں  انسان کو  نہ صرف  نہلا کر صاف کرئے گی بلکہ اس کا مساج اور خشک کرنے کی صلاحیت کی حامل  بھی ہوگی۔کمپنی  کی جانب سے  وعدہ کیا  گیا ہے کہ وہ  ہیومن واشنگ مشین 2025 تک تیار کر لے گی۔ کمپنی نے اسے پروجیکٹ ’اسویارو‘ کا نام دیا ہے۔ 

    کمپنی کے مطابق  یہ مشین  فائن ببل ٹیکنالوجی پر مبنی  ہے جس میں کئی اقسام کی مانیٹرنگ سنسرز اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم  نصب کیاجائے گا ۔ یہ صرف جسم کی صفائی ہی نہیں کرئے گی  بلکہ ذہنی اور جسمانی سکون فراہم کرنے کے لئے  آرام دہ موسیقی بھی پیش کرے گی۔