نئی دہلی : بھارت میں وزیر اعظم نریندر مودی اور الیکشن کمیشن کے مبینہ گٹھ جوڑ سے ووٹر لسٹ میں ہیرا پھیری اور انتخابی دھاندلی کا انکشاف ہوا ہے۔
سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (SIT) کی رپورٹ کے مطابق، 2023 کے انتخابات سے قبل کرناٹک میں ہزاروں ووٹرز کے نام غیر قانونی طور پر حذف یا تبدیل کیے گئے۔ الند حلقے میں ہر ووٹر کے نام کو حذف کرنے کے عوض 80 روپے فی ووٹ دیے گئے، جبکہ جعلی درخواستیں جمع کرانے کے لیے متعدد موبائل نمبرز اور لیپ ٹاپس استعمال کیے گئے۔
کانگریس کے راہول گاندھی نے رپورٹ کو ووٹ چوری کے الزامات کی تصدیق قرار دیا اور کہا کہ یہ جمہوریت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔