Get Alerts

چوہدری انوار الحق کی ممکنہ تبدیلی پر مشاورت،پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اجلاس میں وزیراعظم کی تبدیلی پر متفق

چوہدری انوار الحق کی ممکنہ تبدیلی پر مشاورت،پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اجلاس میں وزیراعظم کی تبدیلی پر متفق

اسلام آباد: زرداری ہاؤس میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اور پیپلز پارٹی پاکستان کا اہم اجلاس ختم ہو گیا، جس میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کی ممکنہ تبدیلی پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق کیا گیا اور نمبر گیم مکمل ہونے کے بعد اس پر مشاورت بھی کی گئی۔ اجلاس میں ممکنہ نئے وزیراعظم کے ناموں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

پیپلز پارٹی آج صدر آصف زرداری کو اجلاس میں سامنے آنے والی تجاویز سے آگاہ کرے گی۔ پارٹی کی جانب سے چوہدری یاسین، چوہدری لطیف اکبر اور سردار یعقوب کو وزیراعظم کے مضبوط امیدوار قرار دیا گیا۔

ٹیگز: