Get Alerts

شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز نے خود کش حملے کی کوشش ناکام بنادی، 3بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک ہوگئے

شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز نے خود کش حملے کی کوشش ناکام بنادی، 3بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک ہوگئے

راولپنڈی :شمالی وزیرستان کے علاقے جھلر میں سکیورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں بھارتی پراکسی گروپ فتنہ الخوارج کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جو خود کش حملے کی تیاری میں تھی۔ اس کارروائی میں   بھارتی سپانسرڈ 3 خوارج ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے بڑے جانی و مالی نقصان کو روکا اور علاقے میں امن و امان قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ٹیگز: