Get Alerts

سی ٹی ڈی کی بہاولنگر کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا

سی ٹی ڈی کی بہاولنگر کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا

بہاولنگر: سی ٹی ڈی نے بہاولنگرمیں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 3دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ دہشتگردوں کے قبضے سے ڈیٹونیٹرز ،بال بیرنگ اور دیگر ایشیابھی برآمد کرلی ہیں ۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان دہشت گرد کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔ گرفتار دہشتگردوں میں عمران منہاس ادریس اور حبیب اللہ شامل ہیں ۔ گرفتار دہشتگردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کی جارہی ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں ۔