شیخ رشید کا ریلوے میں 2 ہزار مستقل ملازمین بھرتی کرنے کا اعلان

شیخ رشید کا ریلوے میں 2 ہزار مستقل ملازمین بھرتی کرنے کا اعلان
کیپشن: فوٹو فائل

راولپنڈی : وزارت ریلوے نے آئندہ چھ ماہ میں دو ہزار خالی نشتوں پر مستقل ملازمین کو بھرتی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان ریلوے میں کئی عرصے سے خالی تیکنیکی نشتوں کو بھرنے کا حکومت نے ارادہ کر لیا۔ وزارتِ ریلوے کے مطابق ادارہ آئندہ چھ ماہ میں 2 ہزار اکتیس افراد کو محکمے میں بھرتی کیا جائے گا۔ان افراد میں سول انجینئر، میکینیکل انجینئر، الیکٹریکل انجینئر، سیگنل انجینئر، کمیونیکیشن انجینئرز اور دیگر آسامیاں خالی ہیں۔

وزارتِ ریلوے کے مطابق ادارہ ان خالی آسامیوں پر مستقل افراد کو بھرتی کرے گا۔ خالی آسامیوں کے گریڈ 1 سے 11 تک ہیں۔ درخواست اور انٹرویو کے عمل کو مکمل ہونے میں 90 روز کا وقت درکار ہو گا۔