Get Alerts

بجلی کی قیمتوں میں مزید ایک روپے 86 پیسے اضافے کا امکان

بجلی کی قیمتوں میں مزید ایک روپے 86 پیسے اضافے کا امکان

اسلام آباد:تبدیلی سرکار نے عوام کو مزید بجلی کے جھٹکے دینے کی تیاری پکڑ لی ہے اور بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 86 پیسے فی یونٹ اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ایک ماہ کے لئے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔سینٹرل پاور پرچیسنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست جمع کرادی ہے۔

نرخوں میں اضافے کا فیصلہ دو اکتوبر کو کیا جائے گا۔اگست میں پانی سے 40.33 فیصد اور کوئلے سے 13.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔اسی طرح مقامی گیس سے 11.87 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 22.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے نے بتایا کہ فرنس آئل سے 3.60 فیصد اور ایٹمی ذرائع سے 4.66 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔