پاکستان میں کورونا سے مزید 42 مریض دم توڑ گئے

Coronavirus, Pakistan, NCOC, PTI government, WHO

لاہور : پاکستان میں کورونا سے مزید 42 مریض دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار ، 524 ہوگئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2 ہزار ، 60 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد ملک بھر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 12 لاکھ ، 36 ہزار ، 888 تک جا پہنچی ہے ۔

این سی او سی کے مطابق ،24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 44 ہزار ، 958 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4.58 فیصد رہی ۔ ملک بھر میں اس وقت مجموعی طور پر 4 ہزار ، 267 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

دوسری جانب دھوکہ دہی اور جعلی کورونا سرٹیفیکٹ حاصل کرنے پر نادرا حکام نے اپنے ردعمل میں کہا کہ سینٹرز پر ویکسینیشن عمل یا ڈیٹا رجسٹریشن سے ‪نادرا کا کوئی تعلق نہیں ، ہیلتھ ورکرز مستعدی سے کووڈ ویکسینیشن ڈیٹا کا اندراج کر رہے ہیں ۔ چند کالی بھیڑیں ان کی شاندار خدمات کو نقصان نہیں پہنچا سکتیں ۔