عدالت نے ملزمان کو دو سال تک پانچ وقت نماز پڑھنے اور درخت لگانے کا حکم دیدیا

 عدالت نے ملزمان کو دو سال تک پانچ وقت نماز پڑھنے اور درخت لگانے کا حکم دیدیا
کیپشن: عدالت نے ملزمان کو دو سال تک پانچ وقت نماز پڑھنے اور درخت لگانے کا حکم دیدیا
سورس: فوٹو/ اسکرین گریب

کندھ کوٹ: عدالت نے منفرد فیصلہ سنا دیا اور ملزمان کو دو سال تک پانچ وقت نماز پڑھنے اور ہر جمعہ دو مساجد کی صفائی کرنے اور درخت لگانے کا حکم دے دیا۔

کندھ کوٹ میں تین ماہ قبل بجلی کی گری ہوئی تاروں کے ساتھ الجھ کر تین بھینسیں ہلاک ہو گئی تھیں اور مالک نے سیپکو اہل کاروں کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

سول کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے آج فیصلہ سناتے ہوئے ایس ڈی او خالد باجکانی ، لائن سپرنٹنڈنٹ محمد اشرف ، لائن مینز فاروق نوباری اور طارق ملک کو دو سال تک پانچ وقت نماز پڑھنے، 40 درخت لگانے، ہر جمعہ کو دو مساجد کی صفائی اور ہر ماہ 10 حدیثیں یاد کرنے کا حکم سنایا ہے۔

پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ہر ماہ سزا پر عملدرآمد کی رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔