چیئرمین پی ٹی آئی کواٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کرنےکاحکم

 چیئرمین پی ٹی آئی کواٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کرنےکاحکم
سورس: File

اسلام آباد:   چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت کی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا سٹیٹس تبدیل ہو چکا ہے، اسلام آباد کے تمام انڈر ٹرائل قیدی اڈیالہ جیل میں ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی ابھی تک اٹک کیوں ہیں؟ اڈیالہ جیل کیوں نہیں؟

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل سے جواب طلب کر لیا،عدالت نے استفسار کیا کل اگر آپ رحیم یار خان کی جیل میں بھیج دیں تو وہاں جیل ٹرائل کریں گے؟

 ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ جب سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ہوئی تو عدالتی آرڈر اٹک جیل کا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل شفٹ کریں۔

دوران سماعت وکیل نے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی سپورٹس مین ہیں انہیں ایکسرسائز مشین فراہم کی جائے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ جیل رولز کے مطابق وہ جن چیزوں کے حقدار ہیں ملنی چاہئیں، ایسا تاثر نہ جائے کہ کوئی حق تلفی ہوئی۔

مصنف کے بارے میں