انوکھی  واردات، کینیڈا پلٹ پاکستانی  نے گھر میں بھنگ کاشت کرکےفروخت کرنا شروع کردی 

انوکھی  واردات، کینیڈا پلٹ پاکستانی  نے گھر میں بھنگ کاشت کرکےفروخت کرنا شروع کردی 

کراچی : کینیڈا پلٹ پاکستانی  نے گھر میں بھنگ کاشت کرکےفروخت کرنا شروع کردی ۔کراچی میں بنگلے کے اندر مہنگی منشیات کاشت کرنے کی انوکھی واردات   سامنے آگئی ہے۔ایکسائز حکام کے مطابق  ڈیفنس میں کینیڈین نژاد  پاکستانی کرائے کے بنگلے میں  بھنگ  کی پیداوار اور فروخت کررہا تھا۔  

حکام کے مطابق  ڈیفنس کے بنگلے میں منشیات جدید کنٹرولڈ نظام میں بنائی جارہی تھی۔ چھاپے میں کروڑوں کی منشیات کے ساتھ ڈیڑھ کروڑ کی مشینری بھی برآمد ہوئی ہے۔

سیکرٹری ایکسائز سندھ عاطف الرحمان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے بنگلے پر چھاپہ مار کر 1 کروڑ 30لاکھ روپے کی میریجوانہ منشیات برآمد کرلی ہے اور چھاپے میں ڈیڑھ کروڑ مالیت کے ایکیوپمنٹس بھی قبضے میں لیے ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ شہر میں اس طرح کے دیگر مقامات پر بھی میریجوانہ کاشت ہورہی ہوگی۔


ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ  پاکستانی نژاد کینڈین شخص کو گرفتار کرکے عدالت سے اس کا 7 روزہ ریمانڈ لے لیا گیا ہے۔ابتدائی تخمینے کے مطابق 14 کروڑ سے زائد کی منشیات پکڑی گئی ہے ۔

مصنف کے بارے میں