پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں کسی ٹیم کا اضافہ نہیں ہوگا،ایونٹ8 فروری سے 24 مارچ تک منعقد ہوگا

 پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں کسی ٹیم کا اضافہ نہیں ہوگا،ایونٹ8 فروری سے 24 مارچ تک منعقد ہوگا

لاہور:پی ایس ایل9 میں  چھ ٹیمیں شریک ہوں گی،کسی نئی ٹیم کا اضافہ نہیں ہوگا۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 میں کسی نئی ٹیم کا اضافہ نہیں کیا جارہا، ایونٹ میں 6 ہی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ لاہور میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی زیر صدارت پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایل کے مختلف امور زیر بحث آئے۔


کرکٹ بورڈ کے مطابق ویمن کرکٹ کی پروموشن کےلیے پی ایس ایل کے دوران ویمنز لیگ یا نمائشی میچوں کے مواقع تلاش کیے جائیں گے۔پی ایس ایل نائن 8 فروری سے 24 مارچ تک منعقد ہوگا، ایونٹ کے فائنل شیڈول کی منظوری پی ایس ایل کے اگلے اجلاس میں دی جائے گی۔

اجلاس میں پی ایس ایل 9 کے ڈیجیٹل میڈیا رائٹس اور دوسرے کمرشل ٹینڈرز کے عمل پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ اجلاس میں پی ایس ایل کے گزشتہ ایونٹ کی رپورٹ فرنچائزز کو پیش کی گئی۔

اجلاس میں ملتان سلطانز کے سابقہ مالک عالمگیر ترین کی خدمات کو سراہا گیا۔الیکشنز یا کسی دوسری وجہ سے پی ایس ایل کو دبئی منتقل نہیں کیا جائے گا۔انتخابات کی وجہ سے اگر میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہوا تو پی ایس ایل شیڈول کو تبدیل کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں