Get Alerts

امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا

امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا

کراچی :  امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، جہاز کی آمد پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور امریکی ناظم الامور سمیت دیگر سفارتی عملے نے پرتپاک استقبال کیا۔

اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کی بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ دورے کے دوران امریکی اور پاکستانی بحریہ کے مابین مشترکہ مشقیں بھی منعقد کی جائیں گی۔ پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس دورے سے خطے میں امن قائم رکھنے کی مشترکہ کاوشوں کو تقویت ملے گی۔

ٹیگز: