Get Alerts

گوگل نے جی میل صارفین کے لیے ایک زبردست فیچر متعارف کرا دیا

گوگل نے جی میل صارفین کے لیے ایک زبردست فیچر متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا : گوگل نے اینڈرائیڈ فونز کے جی میل ایپ میں ایک اہم تبدیلی کر دی ہے جو صارفین کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگی۔ اب جی میل نوٹیفکیشنز میں “مارک ایز ریڈ” کا بٹن شامل کر دیا گیا ہے، جس کی آزمائش کئی ماہ سے کی جا رہی تھی اور اب یہ فیچر تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

یہ فیچر خاص طور پر اُن لوگوں کے لیے خوشخبری ہے جن کے ان باکس میں ہزاروں ان ریڈ ای میلز جمع ہو جاتی ہیں۔ عام طور پر ایک جی میل صارف کو روزانہ تقریباً 10 سے 11 ای میلز موصول ہوتی ہیں، اور جب ان کو فوری نہیں دیکھا جاتا تو ان ریڈ ای میلز کی تعداد بڑھتی چلی جاتی ہے۔

اب صارفین نوٹیفکیشن میں ہی ان ای میلز کو بغیر کھولے “مارک ایز ریڈ” کر سکیں گے، جس سے وقت کی بچت ہوگی اور وہ بہتر انداز میں فیصلہ کر سکیں گے کہ کون سی ای میلز واقعی پڑھنی ہیں اور کون سی فوری نظرانداز کرنی چاہئیں۔ یہ فیچر آئی فون جی میل ایپ میں پہلے سے موجود تھا اور اب گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی اسے متعارف کروا دیا ہے۔

یہ بٹن واٹس ایپ اور دیگر میسجنگ ایپس میں موجود مارک ایز ریڈ کی طرح کام کرتا ہے، جس سے صارفین کے لیے ای میلز کا نظم و نسق آسان ہو جائے گا۔

ٹیگز: