Get Alerts

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان

اسلام آباد : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا، پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں جزوی ابر آلودگی کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور قریبی علاقوں جیسے راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، مری اور گلیات میں بھی بارش متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع جیسے پشاور، کوہاٹ، چارسدہ، دیر، چترال، سوات، مالاکنڈ، باجوڑ، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مہمند، نوشہرہ، مردان، بنوں، لکی مروت، کرک اور وزیرستان میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان کے کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

آزاد کشمیر کے بعض علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس کے برعکس سیلاب سے متاثرہ سندھ اور پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں اس ہفتے موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

ٹیگز: