Get Alerts

قطر اور سعودی عرب کی جانب سے شام کیلئے 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

قطر اور سعودی عرب کی جانب سے شام کیلئے 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

دوحہ/ریاض: قطر اور سعودی عرب نے شام کے لیے یو این ڈویلپمنٹ پروگرام (UNDP) کے ساتھ 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ امداد شام میں بنیادی عوامی خدمات کی فراہمی اور تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے دی جا رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، قطر اور سعودی عرب کی جانب سے دی جانے والی اس امداد کا مقصد شام میں موجودہ بحران کے دوران عوامی خدمات کے نظام کو مستحکم کرنا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اس فنڈ کے ذریعے شام کے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جائیں گی تاکہ ملک میں معاشی استحکام لایا جا سکے۔

یاد رہے کہ مئی میں بھی قطر اور سعودی عرب نے شام کے سرکاری ملازمین کے لیے مالی تعاون فراہم کیا تھا۔ اس کے علاوہ، اپریل میں دونوں ممالک نے شام کے واجب الادا ورلڈ بینک کے قرضے کے 1.5 کروڑ ڈالر بھی ادا کیے تھے۔

سعودی عرب کی یمن کو امداد

اس کے علاوہ، سعودی عرب نے حال ہی میں یمن کے لیے 368 ملین ڈالر کی اضافی اقتصادی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ یمنی صدارتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رشاد محمد العلیمی نے یمنی عوام کو درپیش مالی مشکلات کے حوالے سے امداد کی درخواست کی تھی، جسے سعودی حکومت نے منظور کر لیا تھا۔
 
 

ٹیگز: