اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس طارق جہانگیری کی اپیل کو آئینی بینچ کے سامنے سماعت کے لیے 29 ستمبر کو مقرر کر دیا ہے۔ پانچ رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس امین الدین خان کریں گے۔
آئینی بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی شامل ہوں گے۔
جسٹس طارق جہانگیری نے اپنی غیر مستند ڈگری کے حوالے سے ہائی کورٹ کے عبوری حکم کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔ اس سے قبل، 16 ستمبر کو جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جسٹس جہانگیری کو عدالتی کام سے روک دیا تھا۔ جسٹس جہانگیری نے ہائی کورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دینے اور مزید کارروائی سے روکنے کی استدعا کی ہے۔