لاہور: معروف سوشل میڈیا شخصیات اقرا کنول، ندیم مبارک اور حسنین شاہ کے خلاف تین علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے مطابق، ملزمان کو اپنا مؤقف پیش کرنے کے لیے تین مرتبہ طلب کیا گیا، لیکن وہ جان بوجھ کر تفتیش میں شامل نہیں ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تینوں یوٹیوبرز پر شبہ ہے کہ وہ غیرقانونی آن لائن ٹریڈنگ ایپلیکیشنز کی تشہیر میں ملوث رہے، اور عوام کو جعلی منافع کے لالچ میں ڈال کر ان ایپس میں سرمایہ کاری پر اُکسایا گیا۔
این سی سی آئی اے کے مطابق، تفتیش سے بچنے پر ملزمان کے خلاف کارروائی تیز کر دی گئی ہے، اور ان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔