Get Alerts

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے چین کو 3-0 سے شکست دے دی

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے چین کو 3-0 سے شکست دے دی

جاپان : ایشین گیمز ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کو 0-3 سے شکست دے دی اور ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی اپنے نام کرلی۔

پاکستان کی جانب سے تینوں گول دوسرے کوارٹر میں کیے گئے۔ کپتان ابوبکر سفیان خان اور حنان شاہد نے گول سکور کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

چین کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد 9 ہوگئی ہے اور وہ گروپ میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ ملائیشیا بھی 9 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، تاہم بہتر گول اوسط کے باعث اسے برتری حاصل ہے۔

پاکستان نے ٹورنامنٹ میں اس سے قبل تھائی لینڈ کو 9-0 سے شکست دی تھی، جبکہ ازبکستان کے خلاف قومی ٹیم نے 5-1 سے کامیابی حاصل کی۔

دوسری جانب پاکستان کو چین کے خلاف میچ میں فارورڈ رانا وحید اشرف کی خدمات حاصل نہیں تھیں۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ اور ایشین ہاکی فیڈریشن نے انہیں ایک میچ کے لیے معطل کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ازبکستان کے خلاف میچ میں رانا وحید اشرف کی ہاکی سٹک لگنے سے حریف کھلاڑی کے سر پر چوٹ آئی تھی، جس کے نتیجے میں انہیں ایک میچ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔ اہم فارورڈ کی عدم موجودگی کے باوجود پاکستان نے چین کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

ٹیگز: