ایشین گیمز، ہاکی میں پاکستان کی مسلسل تیسری فتح

ایشین گیمز، ہاکی میں پاکستان کی مسلسل تیسری فتح
سورس: File

ہانگزو: ایشین گیمز میں پاکستان نے  ہاکی میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی ہے۔ پاکستان ٹیم نے اپنے پول کے تیسرے میچ میں ازبکستان کو 2 کے مقابلے میں 18 گول سے شکست دے دی۔

پاکستان ہاکی ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی اپنی گرفت بنالی تھی اور پے در پے گول اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے ازبکستان کے خلاف میچ میں ارباز احمد نے 5، رانا وحید اور افراز نے 3، 3، عمر بھٹہ اور عبدالرحمٰن نے 2، 2 جبکہ ارشد لیاقت، رومان خان اور سفیان خان نے 1، 1 گول اسکور کیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم اپنے 3 پول میچز میں اب تک 34 گول اسکور کر چکی ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم 3 میچز جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر تاحال پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے جبکہ بھارت 2 میچز کے بعد دوسرے اور جاپان تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم 30 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف اپنا چوتھا پول میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 3 بج کر 45 منٹ پر کھیلے گی۔

ایشین گیمز کے ہاکی کے مقابلوں میں 12 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کو 2 پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔  پاکستان سمیت انڈیا، جاپان، بنگلہ دیش، سنگا پور اور ازبکستان کی ٹیمں پول اے میں شامل ہیں جبکہ کوریا ، ملائشیا، چین ، اومان ، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کی ٹیمیں پول بی میں شامل ہیں۔

چین کے شہر ہانگ زو میں جاری 19 ویں ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔  پاکستان ہاکی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنے دوسرے پول میچ میں فتح حاصل کی تھی۔   19ویں ایشین گیمز کے دوران پاکستان ہاکی ٹیم نے اپنی فاتحانہ مہم کا آغاز سنگاپور کے خلاف شاندار فتح کے ساتھ کیا تھا،  اپنے پہلے پول میچ میں 11-0 سے شاندار کامیابی حاصل کی۔

پاکستانی اسکوڈ

گول کیپر: اکمل حسین، عبداللہ اشتیاق خان، وقار، علی رضا، اور عبداللہ شیخ۔

ڈیفنڈرز: محمد عبداللہ، ارباز احمد، محمد سفیان خان، عقیل احمد، اور محمد بلال اسلم۔

مڈ فیلڈرز: اسامہ بشیر، محمد مرتضیٰ یعقوب، ارباز ایاز، احتشام اسلم، محمد باقر، محمد ندیم خان، محمد عمران اور سید شہباز حیدر۔

فارورڈز: محمد عماد، افراز، رومان، ارشد لیاقت، عبدالقیوم، عبدالرحمان (واپڈا)، وقار علی، محمد ارسلان، محمد عمر بھٹ، محمد شاہ زیب خان، عبدالوہاب، ذکریا حیات، بشارت علی، رانا ولید، حمزہ فیاض اور عبدالرحمن۔

پاکستان کے بقیہ میچوں کا شیڈول

30 ستمبر - بمقابلہ انڈیا

2 اکتوبر - بمقابلہ جاپان

مصنف کے بارے میں