اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کو ہونے والے لانگ مارچ کو مؤخر کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے لانگ مارچ اکتوبر میں کرنے پر غور شروع کر دیا ہے اور5 سے 10 اکتوبرکے درمیان کسی تاریخ کو احتجاجی مارچ کے لیے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ مؤخر کرنے کی تجویز پر پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں غور کیا گیا۔ حتمی فیصلہ پارٹی قیادت کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔