Get Alerts

اسلام آباد مارچ پی ٹی آئی کی آخری کوشش ہو سکتی ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد مارچ پی ٹی آئی کی آخری کوشش ہو سکتی ہے: خواجہ آصف

نیویارک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد کا رخ کرنا اس بار فیصلہ کن مرحلہ ہوگا، اور ممکن ہے کہ پارٹی اس کے بعد دوبارہ وفاقی دارالحکومت کا رخ نہ کرے۔

نیویارک میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اسلام آباد کو سومنات سے تشبیہ دے رہے ہیں، سوال یہ ہے کہ کیا ان کے عزائم بھی وہی ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اسلام آباد ایک بڑی اسلامی اور ایٹمی ریاست کا دارالحکومت ہے۔ اللہ نے چاہا تو پی ٹی آئی کی یہ آخری کوشش ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن اسلام آباد آئیں ہی نہ، یہ بھی ایک فیصلہ کن بات ہوگی۔ خواجہ آصف کے مطابق وفاق یا پاکستان اب اس طرح کی صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

ٹیگز: