Get Alerts

جنگ روکنے کی آخری کوشش: جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد کی پاکستان آمد، اسلام آباد عالمی سیاست کا مرکز بن گیا

جنگ روکنے کی آخری کوشش: جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد کی پاکستان آمد، اسلام آباد عالمی سیاست کا مرکز بن گیا

اسلام آباد : مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹانے کے لیے پاکستان نے دنیا کی نظریں اپنی جانب مبذول کرالی ہیں۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ کچھ ہی دیر میں واشنگٹن سے اسلام آباد کے لیے اڑان بھریں گے، جہاں وہ خطے میں مستقل امن کے لیے ایرانی قیادت سے براہِ راست مذاکرات کریں گے۔ ایران اور امریکہ کے درمیان سیز فائر (جنگ بندی) کی مدت کل ختم ہو رہی ہے۔ اس ڈیڈ لائن سے قبل پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ان مذاکرات کے اہم نکات یہ ہیں۔
جے ڈی وینس کا یہ دورہ جنگ بندی کو مستقل معاہدے میں بدلنے کی آخری کوشش ہے۔تہران نے مذاکرات کے لیے "گرین سگنل" دے دیا ہے اور ایرانی وفد کی آج رات تک اسلام آباد آمد متوقع ہے۔ دونوں حریف ممالک کو ایک میز پر لانے کے لیے اسلام آباد نے "امن پل" کا کردار ادا کیا ہے، جسے عالمی سطح پر بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق، جے ڈی وینس کی اس مشن میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ اس معاملے کو حل کرنے کے لیے کس قدر سنجیدہ ہے۔ ان کی آمد سے قبل اسلام آباد میں سیکیورٹی اور سفارتی پروٹوکول کے سخت انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
سیز فائر کی مدت ختم ہونے میں اب 24 گھنٹے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔ اگر بدھ کو اسلام آباد میں ہونے والے یہ مذاکرات کامیاب رہتے ہیں، تو یہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری دہائیوں پرانی کشیدگی کے خاتمے کی جانب پہلا بڑا قدم ہوگا۔

ٹیگز: