وکی پیڈیا کے شریک بانی کا نیوز سروس شروع کرنے کا فیصلہ

وکی پیڈیا کے شریک بانی کا نیوز سروس شروع کرنے کا فیصلہ

لندن: آن لائن انسائیکلو پیڈیا وکی پیڈیا کے شریک بانی جمی ویلز نے ایک ایسی نیوز سروس کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے پیشہ ور صحافی اور رضاکار دونوں کام کریں گے۔ اس سروس کا نام 'وکی ٹریبیون' رکھا گیا ہے اور اس کا مقصد حقائق پر مبنی غیر جانبدار تحریروں کی فراہمی ہے تاکہ جعلی خبروں کے مسئلے سے نمٹا جا سکے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ وکی ٹریبیون ایک معتبر ویب سائٹ بن جائے تاہم اس کا اثر محدود ہو گا۔

وکی ٹریبیون میں وکی پیڈیا کے بہت سے فیچرز شامل ہوں گے جیسا کہ مصنفین کو دی جانے والی معلومات کا منبع فراہم کرنا ہو گا اور عوام ان خبروں کو درست کرنے کے لیے ان کی تدوین کر سکیں گے۔ تاہم یہ تبدیلیاں صرف اسی صورت میں موثر ہوں گی جب وکی ٹریبیون کے عملے کا کوئی رکن یا معتبر رضا کار ان کی تصدیق کرے۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم آج ایک ایسی دنیا میں ہیں جہاں عوام حقائق پر مبنی معیاری معلومات کے یقینی حصول کے بارے میں فکرمند ہیں۔ اس لیے میرے خیال میں اس سروس کی طلب ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں