کنگنا رناوت فلم ”رنگون“ کی ناکامی پر افسردہ

کنگنا رناوت فلم ”رنگون“ کی ناکامی پر افسردہ

ممبئی : اداکار ہ کنگنا رناﺅت نے کہا ہے کہ وہ فلم ”رنگون“ کی ناکامی پر افسردہ ہیں اور ان کا اعتماد ٹوٹ گیا ہے۔

ان کا خیال تھا کہ فلم میں وہ تمام مواد موجود ہے جو ایک کامیاب فلم میں ہوتا ہے۔ فلم کی ناکامی کی وجہ سے ان کا دل افسردہ ہے۔

فلم کی ناکامی کا ذمہ دار انہیں شائد اس لئے ٹھہرایا گیا کہ ان کی قسمت کا ستارہ بلند ہے اور فلم کی ناکامی اور کامیابی ان کی ذمہ داری نہیں تھی۔