Get Alerts

رمیز راجہ نے بیٹ اور بال میں توازن کیلئے پچ کا سائز کم کرنے کی تجویز دے دی

رمیز راجہ نے بیٹ اور بال میں توازن کیلئے پچ کا سائز کم کرنے کی تجویز دے دی

کراچی:سابق پاکستانی اوپنر رمیز راجہ نے بیٹ اور بال میں توازن کیلئے پچ کا سائز کم کرنے کی تجویز دے دی۔

اپنے یوٹیوب چینل میں انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بعد جب کرکٹ دوبارہ شروع ہوگی تو پھر بولرز کو تھوک یا پسینے سے گیند کو چمکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی.

اس صورت میں ریورس سوئنگ کا خاتمہ ہوجائے گا اور خاص طور پر ٹیسٹ کرکٹ اپنی دلچسپی مزید کھو بیٹھے گی۔ اس صورت میں گیند اور بیٹ کے درمیان توازن کیلئے پچ کا سائز کم کردینا چاہیے۔

رمیز نے کہا کہ اس صورتحال میں پچ کا سائز22 گزسے کم کرکے 20 گز تک کردینا چاہیے، اس سے بیٹنگ کافی مشکل ہوجائے گی۔