آسکرز کا میلہ نومیڈ لینڈ نےلوٹ لیا

آسکرز کا میلہ نومیڈ لینڈ نےلوٹ لیا
سورس: file

لاس اینجلس : فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکرز کے فاتحین کا اعلان کردیا گیا۔ نومیڈ لینڈنے بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔فلم نے بہترین اداکارہ اور بہترین ہدایت کار سمیت 6ایوارڈز جیتے۔ 

لاس اینجلس میں جاری تقریب میں نومیڈ لینڈ میں اپنی پرفارمنس سے سب کے دل جیتنے والی فرانسس ایم سی ڈورمیڈ بہترین اداکارہ قرار پائیں، فرانسس ایم سی کو بہترین اداکارہ کا اعزاز  فلم نومیڈ لینڈ  میں بہترین اداکاری پر دیا گیا۔

انتھونی ہاپکنز کو فلم دی فادر میں  شاندار اداکاری کرنے پر بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔رواں برس آسکرز کی تقریب میں  چینی نژاد  کلوئی زاؤکو فلم نومیڈ لینڈ میں  بہترین ہدایتکاری بہترین ہدایتکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔