پاکستان بھارت میں پائے جانے والے وائرس سے تاحال محفوظ ہے،وزارت صحت

پاکستان بھارت میں پائے جانے والے وائرس سے تاحال محفوظ ہے،وزارت صحت
سورس: file photo

اسلام آباد، پاکستان تاحال بھارت میں تباہی پھیلانے والے وائرس کے اثرات سے محفوظ ہے ۔ وزارت صحت نے پاکستانیوں کو نوید سناتے ہوئے ہدایت کی ہےکہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا ۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان ابھی بھارت میں تباہی مچانے والے" ڈبل میوٹنٹ نامی "کورونا وائرس کی نئی قسم سے محفوظ ہے ابھی تک پاکستان میں ایسا کوئی کیس سامنے نہیں آیا جس کے اثرات بھارت میں پائے جانے والے کورونا وائرس سے ملتے  ہوں ۔ تاہم ہمیں خود کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہی زندگی گذارنی ہوگی ۔ 

ترجمان کے مطابق پاکستان میں برطانوی کورونا وائرس کی قسم رپورٹ ہورہی ہے، بھارت میں کورونا کے پھیلاؤکےساتھ ہی پاکستان نےسفری پابندی عائدکردی ہیں۔

امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں پھیلنے والا ڈبل میوٹنٹ کورونا وائرس کیلی فورنیا، برطانیہ اور جنوبی افریقا میں پائی گئی کورونا وائرس کی نئی اقسام سے مل کر بنا ہے۔

بھارت میں ڈبل میوٹنٹ کورونا وائرس کی منتقلی کی شرح تقریباً 60 فیصد ہے۔اسرائیل میں بھارت میں پائی گئی کورونا کی نئی قسم ڈبل میوٹنٹ کے8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں. اسرائیل کا کہناہے کہ کہ ڈبل میوٹنٹ کوروناوائرس کیخلاف فائزر بایو این ٹیک کی کوروناویکسین جزوی طورپر مؤثر ہے۔