بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار کا ہسپتال بنانے کا اعلان 

بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار کا ہسپتال بنانے کا اعلان 
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

نئی دہلی: بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے معروف داکار گرمیت چوہدری نے بھارت میں کورونا کی بدترین صورتحال کے بعد ہسپتال بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا کی ہلاکت خیزی کا سلسلہ جاری ہے اور ہر شعبے اور طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد مہلک وائرس کا شکار بن رہے ہیں۔ بھارت میں مسلسل کئی دن سے روزانہ کی بنیاد پر 3 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اور صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ مشکل سے مشکل تر ہوتی جارہی ہے۔
مشکلات میں گھری بھارتی عوام کی مدد کیلئے بھارتی ٹی وی کے اداکار گرمیت چوہدری بھی میدان میں آگئے ہیں جنہوں نے کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کیلئے ہسپتال بنانے کا اعلان کیا ہے۔ 
انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ’پٹنا اور لکھنو میں عام لوگوں کیلئے الٹرا ماڈرن 1000 بستروں پر مشتمل ہسپتال بناؤں گا۔ دونوں کے شہروں کے بعد دیگر شہروں میں بھی ہسپتال قائم کروں گا جبکہ ہسپتال سے متعلق مزید معلومات جلد ہی بتاؤں گا۔‘ 

92d6e9e2431c680ac9fa6b75924f3b49