عید الفطر پر سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں ،ایک ساتھ کئی چھٹیاں

عید الفطر پر سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں ،ایک ساتھ کئی چھٹیاں

اسلام آباد:عید الفطر پر سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا اعلان کر دیاگیا ،وفاقی حکومت کی جانب سے رواں سال عید کی 4 چھٹیاں دی گئی ہیں جس کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر  سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا،وفاقی حکومت کی جانب سے ملازمین کو عیدالفطر پر 2 مئی بروز پیر سے 5 مئی تک 4 چھٹیاں دی گئیں ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کو 3 چھٹیوں کی سمری ارسال کی گئی تھی تاہم وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے 4 چھٹیاں دے دی گئیں ہیں۔