شہباز شریف کو آرمی چیف کی تعیناتی نہیں کرنے دیں گے: فواد چودھری 

شہباز شریف کو آرمی چیف کی تعیناتی نہیں کرنے دیں گے: فواد چودھری 
سورس: File

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو آرمی چیف کی تعیناتی نہیں کرنے دیں گے ایسا ہوا تو انارکی پھیلے گی۔ 

فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آئین منتخب وزیر اعظم کو آرمی چیف اور دیگر تعیناتیوں کا حق دیتاہے،موجودہ حکومت کو ایسی مستقل تعیناتیوں کا کوئی حق حاصل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ  امپورٹڈحکومت اگر ایسی تعیناتیوں کے خواب دیکھے گی تو ملک اور ادارے انار کی کا شکار ہو جائینگے اس حکومت کی حیثیت صرف عارضی ہے مستقل تعیناتیاں منتخب حکومت کرے گی۔

مصنف کے بارے میں