کاکول:پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں منعقدہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پر وقار تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر گیسٹ آف آنر تھے۔
وزیراعظم نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں اعزازات تقسیم کیے۔ اعزازی شمشیر محمد حنان ملک، صدارتی طلائی تمغہ زین العابدین، جبکہ اوورسیز گولڈ میڈل نیپالی کیڈٹ کے حصے میں آیا۔ لائبہ رحمان اور طلحہ ایاز کو بھی انعامات دیے گئے۔
وزیراعظم نے کیڈٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ دنیا کی بہترین افواج کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔