Get Alerts
ژوب : بلوچستان کے ضلع ژوب میں 2.8 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر جبکہ مرکز ژوب سے 100 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔
زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہو گئے تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔