Get Alerts

پی ایس ایل 10:لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10:لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے سولہویں میچ میں لاہور قلندرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز اسکور کیے اور لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے ڈیرل مچل نے شاندار نصف سنچری بناتے ہوئے 38 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 64 رنز کی اننگز کھیلی اور فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔
فخر زمان نے 28 رنز بنائے، جن میں 2 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے، جبکہ محمد نعیم 6 رنز کے ساتھ پویلین لوٹ گئے۔
عبداللہ شفیق نے بھی 34 قیمتی رنز جوڑے، تاہم وکٹ کیپر سیم بلنگز بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہو گئے۔
سکندر رضا نے 40 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو ہدف تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس سے قبل ملتان سلطانز کی اننگز میں کپتان محمد رضوان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 76 رنز بنائے، جبکہ کامران غلام نے بھی 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ عثمان خان نے 18 اور شائی ہوپ نے 9 رنز اسکور کیے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے ٹام کرن، حارث رؤف اور ڈیرل مچل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 
 

ٹیگز: