پاکستان میں فیس بک کی سروس بحال ہو گئی

پاکستان میں فیس بک کی سروس بحال ہو گئی

لاہور: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کی سروس کئی گھنٹوں تک ڈاون رہنے کے بعد بحال ہوگئی۔فیس کی سروس پاکستان میں شام 6 بج کر 40 منٹ پر معطل ہوئی، جو اب بحال ہو چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی صارفین جیسے ہی فیس بک پر کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر کرنے کی کوشش کرتے تو سروس میں ارر آجاتا، اور صارف کو پیغام ملتا کہ آپ اس وقت تصویر یا ویڈیو شیئر نہیں کرسکتے۔پاکستان کے علاوہ برطانیہ، امریکا، و یورپی ممالک سمیت دیگر ممالک میں بھی سوشل ویب سائٹس کی سروس میں خرابی پیش آئی۔
خیال رہے کہ رواں ہفتے میں تیسری بار فیس بک کی سروس میں خرابی پشی آئی تھی، اس سے قبل 23 اگست کو بھی سوشل ویب سائٹ کی سروس میں خرابی آگئی تھی، تاہم اس وقت فیس بک کی سروس زیادہ پیمانے پر ڈاون نہیں ہوئی تھی۔2 دن بعد 25 اگست کو بھی فیس بک کی سروس کئی ممالک میں ڈاون رہی تھی، اور کروڑوں صارفین کو آن لائن ہونے میں مشکلات پیش آ رہی تھیں۔
'