وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے
کیپشن: وزیراعظم خطاب میں مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بات کریں گے۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ ریڈیو پاکستان

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ وزیراعظم آج قوم سے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بات کریں گے۔

خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد سے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ اور بھارتی فوج کی درندگی جاری ہے۔

بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین پر پیلٹ گنوں اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کر رہی ہیں جس سے سینکڑوں کی تعداد میں کشمیری زخمی ہو چکے ہیں۔