وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران پہنچ گئے
سورس: PHOTO: Twitter

اسلام آباد : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی چار ملکی دورے کے آخری مرحلے میں ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے مھر آباد ہوائی اڈے پر ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے دورہ کے دوران ایران کے نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے ۔ 

 ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے اور افغانستان سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 

وزیر خارجہ کا یہ چار ملکی دورہ ،افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال اور خطے کو درپیش چیلنجز، کے حوالے سے، علاقائی سطح پر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی کوششوں کا مظہر ہے۔